اسلام آباد ( آن لائن) وفاقی وزیرِ مواصلات مراد سعید نے شریف خاندان کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ بڑے میاں تو بڑے میاں، چھوٹے میاں سبحان اللہ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کا کہنا ہے کہ 24 فرنٹ کمپنیز اور صرف 10 کمپنیز میں 17ارب روپے۔
انہوں نے کہا کہ بیٹوں کے دوست، فرنٹ مین اور چپڑاسی کے نام پر ڈیڑھ ارب کی ٹرانزیکشنز کی گئیں، کرپشن کا پیسہ سرکاری گاڑی میں منتقل ہوا اور پھر ٹی ٹی کے ذریعے سیدھا اکائونٹس میں منتقل ہوا۔مراد سعید کا یہ بھی کہنا ہے کہ منصوبوں کے ساتھ آئی ڈی پیز کا پیسہ بھی ہڑپ، نتیجتاً پورا ٹبر ہی مفرور اور اشتہاری قرار پایا۔