بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مریم اورنگزیب نے شہبازشریف پر الزامات کی تردید کرتے ہوئے عوام سے فراڈ قرار دیدیا ،شہزاداکبر کو چیلنج کردیا

datetime 14  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شہبازشریف پر الزامات کی تردید اور عوام سے فراڈ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ شہبازشریف کا کسی کمپنی اور چیک سے کوئی تعلق نہیں ،شہباز شریف پر الزامات کی دھند میں کرونا سے مرتے ہوئے پاکستانیوں کو چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے ،شہزاد ا کبر اگلی پریس کانفرنس عمران صاحب کے اربوں روپے کے 23 خفیہ اکاونٹس، فارن فنڈنگ، مالم جبہ،ہیلی کاپٹرکیسز پر کریں۔

نیب نیازی گٹھ جوڑ کے پاس کسی قسم کا کرپشن کا ثبوت موجود ہوتا تو پی آئی ڈی میں جھوٹے دستاویز نہ لہرائے جاتے، عدالت میں پیش کئے جاتے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ شہباز شریف پر الزامات کی دھند میں کرونا سے مرتے ہوئے پاکستانیوں کو چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر شہباز شریف کا کسی کمپنی ، کسی چیک سے کوئی تعلق ہوتا ، کوئی کرپشن ہوتی تو نیب سپریم کورٹ سے شہباز شریف کے خلاف درخواست واپس نہ لیتی ۔ انہوں نے کہاکہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کی عدالتوں میں ناکامی اب میڈیا ٹرائل میں تبدیل ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کے خلاف کرپشن ، کمیشن ، یا سرکاری خزانے سے ایک دھیلے کی بھی کرپشن کا ثبوت ہے تو عوام کے سامنے لائیں ۔ انہوں نے کہاکہ جن کمپنیوں اورچیکس کا کرائے کے معاون خصوصی شہزاد اکبر ذکر کررہے ہیں ، انہیں پی آئی ڈی نہیں، عدالت لے کر جائیں ۔ انہوںنے کہاکہ شہزاد ا کبر اگلی پریس کانفرنس عمران صاحب کے اربوں روپے کے 23 خفیہ اکاونٹس، فارن فنڈنگ، مالم جبہ،ہیلی کاپٹرکیسز پر کریں۔ انہوںنے کہاکہ شہزاد اکبر بلین ٹری سونامی، 100 ارب کے بی آرٹی کھڈوں، 500 ارب آٹا چینی اور 580 ارب سے زائد ادویات کے ڈاکے پراگلی پریس کانفرنس کریں اور شواہد قوم کے سامنے پیش کریں ،شہزاد اکبر اگلی پریس کانفرنس میں 507 ارب کی مہنگی چینی بیچنے ، سبسڈی دینے اور ایکسپورٹ کا فراڈ کرنے والوں کے ڈاکے کی رپورٹ عوام کے سامنے پیش کریں ۔

انہوں نے کہاکہ اگلی پریس کانفرنس میں فارن فنڈنگ کے وہ چیک پیش کریں جس پر عمران صاحب نے دستخط کئے ہیں اور ان کی چوری سٹیٹ بنک کا ریکارڈ بن چکی ہے ۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران صاحب کی منی لانڈرنگ، حوالہ اور ہنڈی کا الیکشن کمشن میں چھپایاگیا ریکارڈ عوام کے سامنے پیش کریں ،نیب نیازی گٹھ جوڑ آج تک شریف خاندان، نوازشریف، شہبازشریف اور مسلم لیگ (ن) کی سرکاری خزانے سے ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکا ۔ انہوں نے کہاکہ میڈیاحکومت کی کرپشن، چوری، نالائقی اور نااہلی عوام کے سامنے جب بے نقاب کرتا ہے تو میرشکیل الرحمن کو گرفتار کیاجاتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ میڈیا سچ بولے تو پیمرا سے نوٹس اورنیب سے گرفتاریوں کے پروانے جاری ہوتے ہیں، میڈیا ورکرز کی تنخواہ اور چینل نشریات بند کی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی طرف سے جھوٹ بلوانے اور چھپوانے کے لئے میڈیا کو استعمال کیاجاتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سیاسی مخالفین کی ہتک کرنے،ان کے خلاف جھوٹ بولنے اور الزامات لگانے کے لئے میڈیا استعمال کیاجاتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اربوں کھربوں کے بجلی، موٹرویز، سڑکوں، ہسپتال، سکول منصوبوں میں دھیلے کا کمشن، کک بیک یا اختیارات کا غلط استعمال ثابت نہیں ہوسکا ۔ انہوں نے کہاکہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کے پاس کسی قسم کا کرپشن کا ثبوت موجود ہوتا تو پی آئی ڈی میں جھوٹے دستاویز نہ لہرائے جاتے، عدالت میں پیش کئے جاتے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر کرپشن کے ثبوت موجود تھے تو نیب نیازی گٹھ جوڑ نے سپریم کورٹ سے اپنی پٹیشن واپس کیوں لی ؟،کاروبار، کمپنیوں اور جن چیکس کا ذکر کیاگیا، نیب نیازی گٹھ جوڑ ان سے شہبازشریف کا تعلق بتائیں؟۔ انہوںنے کہاکہ حمزہ شہبازشریف 10 ماہ میں حراست میں ہیں، اگر اتنے ثبوت موجود ہیں تو پھر ریفرنس دائر کیوں نہیں ہوسکے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…