جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

اسمبلیوں کے کتنے فیصد اراکین لاک ڈائون کے حامی  اور کتنے فیصد مخالف نکلے ؟ ،فافن کی سروے رپورٹ جاری

datetime 14  مئی‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی )ملک کے چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اراکین اسمبلی کے لاک ڈائون کے حق اور مخالفت میں رائے سامنے آ گئی ۔فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن)سروے کے مطابق صوبائی اسمبلیوں کے 62 فیصد اراکین نے لاک ڈائون کی حمایت کی ہے جبکہ صرف 38 فیصد اراکین نے ملک میں لاک ڈائون کی مخالفت کی۔فافن کی جانب سے ملک بھر میں لاک ڈائون کے حوالے سے سروے کیا گیا،

یہ سروے کرونا کے باعث پاکستان کو درپیش معاشرتی اور معاشی مسائل سے متعلق تھا جس میں فافن نے ملک کی چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کی آرا ء کو جمع کیا، سروے میں صوبائی اسمبلیوں کے 749 میں سے 219 اراکین کی رائے لی گئی۔فافن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبائی اسمبلیوں کے ارکان نے سنجیدہ اقدامات پر زور دیا، 59 فیصد اراکین نے بحران سے نمٹنے کے لیے مزید اقدامات پر زور دیا، 59 فیصد میں سے 21 فیصد کا تعلق چاروں صوبوں کی حکمران جماعت سے تھا، جبکہ بحران کے خلاف مزید اقدامات کرنے پر متفق 38 فیصد کا تعلق اپوزیشن سے تھا۔سروے میں 37 فیصد اراکین صوبائی اسمبلی نے وفاقی حکومت کے اقدامات کو موثر قرار دیا جبکہ تقریباً 4 فیصد اراکین نے وفاقی یا صوبائی حکومتوں کی کارکردگی پر رائے نہیں دی۔ اکثر تجاویز وبا کے معاشی اثرات سے نمٹنے، ٹیسٹنگ سہولیات میں بہتری پر تھی، نصف اراکین نے کرونا سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ سے رابطہ نہ ہونے کا کہا۔بعض اراکین کی رائے تھی کہ پارلیمان اور صوبائی اسمبلی کے اجلاسوںمیں ہونے والی بے نتیجہ بحث کا کوئی فائدہ نہیں، سروے میں شامل اراکین میں 101 کا تعلق پنجاب، 53 کا سندھ اسمبلی سے تھا، سروے میں شامل 45 اراکین کا تعلق خیبر پختونخوا اور 20 کا تعلق بلوچستان اسمبلی سے تھا۔فافن کے مطابق سروے کے لیے 15 پارلیمانی جماعتوں کے اراکین اسمبلی سے رابطہ کیا گیا، سروے میں حکومتی اور حزب اختلاف کی جماعتوں کی برابر نمائندگی رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…