کنشاسا(مانیٹرنگ ڈیسک) کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل پاک فوج کی پاکستانی خاتون میجر اپنے 2سالہ بیٹے کو بھول کو ذمہ داری سے اپنے فرائض سرانجام سے رہی ہیں ، وہ کورونا کی مشکل صورتحال میں کانگو میں رہ کر اپنی فرائض پوری تندہی سے سرانجام دے رہی ہیں ،وہ اس مشکل مرحلے میں کانگو کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہتیں اور یہی رہ کر کورونا کا مقابلہ کر نا چاہتی ہیں
اس طرح کی مثال دنیا میں کم ہی ملتی ہے ، اسی خدمات پر امریکی فوج نے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے آفیشل آئی ڈی پر امن مشن میں شامل پاکستان سے تعلق رکھنے والی میجر سامعہ کا ٹویٹ ری ٹویٹ کردیا۔میجر سامعہ کانگو میں اقوام متحدہ کی امن فوج کا حصہ ہیں، ان کی ڈیوٹی اپریل میں ختم ہورہی تھی مگر کورونا وائرس کی وجہ سے وہ پاکستان واپس نہیں آ سکیں۔میجر سامعہ نے ٹوئٹر پر ایک پیغام شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ میرا 2 سال کا بیٹا پوچھ رہا ہے کہ ماما آپ کب واپس آئیں گی۔انہوں نے لکھا کہ میں پریشان ہوں لیکن میرا کام کرنے کا جنون کئی گنا بڑھ گیا ۔میجر سامعہ نے یہ پیغام دیا کہ ہم مل کر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روک سکتے ہیں۔