جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

بینظیرانکم سپورٹ پروگرام ، 27افسران نے بیگمات کے نام پر کتنی بڑی رقم ہڑپ کرلی خدا خوفی کی تمام حدیں پھلانگ جانے والے یہ افسران کون نکلے ؟ تہلکہ خیز انکشاف

datetime 13  مئی‬‮  2020 |

گھوٹکی (این این آئی)بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کیتحت گھوٹکی کے 27 افسران نے بیگمات کے نام پر30 لاکھ روپے ہڑپ کرلئے، رقم لینے والوں میں تعلیم، صحت، ایگریکلچر، پاپولیشن کے افسران شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق گھوٹکی میں 27 افسران کا بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سے رقم لینے کا انکشاف سامنے آیا، گریڈ17 سے20 تک کے افسران نے بیگمات کے نام پر رقم وصول کی،

رقم لینے والوں میں تعلیم، صحت، ایگریکلچر، پاپولیشن کے افسران شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بی آئی ایس پی سے رقم لینے والوں میں اکثر محکمہ تعلیم میں گریڈ 17کے ملازم اور گریڈ 17 سے 20 تک ہیڈ ماسٹر و افسران ہیں۔یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ شکارپور کے محکمہ پاپولیشن کے افسر اور اوباڑو اسپتال کے سابق ایم ایس بھی رقم لینیوالوں میں شامل ہیں، بی آئی ایس پی سیسرکاری افسران نے 30لاکھ کی رقم وصول کی، وصولی کے لییسرکاری ملازمین کو وفاقی ادارے کے نوٹس جاری کردیئے ہیں اور کہا ۔ملازمین نے رقم واپس نہیں کی تو ایکشن ہوگا۔یاد رہیبے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے غیرمستحق افراد سے متعلق تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آئیں تھیں، جس میں بتایا گیا تھا فہرست سے نکالے جانے والوں میں اعلی سرکاری افسران بھی شامل ہیں جبکہ صوبوں، وفاق کے افسران بھی بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھاتے رہے ہیں۔تفصیلات میں بتایا گیا تھا گریڈ17 سے 21 کے 2543 سرکاری افسران کو فہرست سے نکالا گیا، متعدد اعلی سرکاری افسران بیویوں کے نام پر پیسے وصول کرتے رہے، بلوچستان میں سب سے زیادہ سرکاری افسران بی آئی ایس پی سے مستفید ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…