بدھ‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2026 

’’صوبائی حکومت ذہنی طور پر تیا رہو گئی ، سکول 6ماہ تک نہ کھولنے کا فیصلہ‘‘ وفاقی وزیر تعلیم نے خود کن مسائلکا اعتراف کیا؟ حیرت انگیز دعویٰ کر دیا گیا

datetime 12  مئی‬‮  2020 |

نسکراچی (این این آئی)سندھ کے وزیرِ تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ ہم ذہنی طور پر تیار ہیں، ممکن ہے اسکول 6 ماہ تک نہ کھلیں، البتہ بچوں کی تعلیم جاری رکھنے کے لیے مختلف ماڈلز پر کام کر رہے ہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ سندھ میں اسکول یکم جون سے نہیں کھول رہے، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کریں گے۔وزیرِ تعلیم سندھ نے کہا کہ وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود خود کہہ رہے ہیں

کہ میٹرک اور انٹر کے طلبہ کو پروموٹ کرنے میں کچھ مسائل ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلی سے آٹھویں کلاس کے طلبا کو پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بورڈز کے قوانین کے مطابق امتحانات کے بغیر پروموٹ نہیں کیا جا سکتا۔سعید غنی نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ طلبہ کو مستقبل میں قانونی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑے، پہلی سے آٹھویں جماعت کے طالب علموں کو پروموٹ کرنے کے فیصلے میں بھی مسائل ہیں۔انہوں نے کہا کہ بچوں کو پروموٹ کرنا ہے تو ان کی پچھلی جماعت کی کارکردگی کو دیکھنا ہو گا، کوئی کسی مضمون میں فیل ہے تو پھر اس مضمون کا امتحان اس سے حالات بہتر ہونے پر لیا جائے گا۔وزیرِ تعلیم سندھ نے کہا کہ کمیٹی بنائی گئی ہے تاکہ طلبہ کے حوالے سے تمام مسائل حل کیے جاسکیں، کورونا وائرس کے بعد اب ہمیں اپنا لائف اسٹائل تبدیل کرنا ہے۔انہوںنے کہا کہ اسکولوں کو بند نہیں رکھا جا سکتا، بچوں کی تعلیم کو بھی دیکھنا ہے، کچھ دنوں میں آن لائن تعلیمی نظام کا اعلان کرنے جا رہے ہیں۔



کالم



بسنت کے معاملے میں


یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…