لاڑکانہ(این این آئی) لینار کینسر اسپتال کے ڈائریکٹر سمیت عملے کے پانچ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، متاثرین میں فی میل ڈاکٹر اور تین ملازمین بھی شامل ہیں جنہوں نے خود کو گھروں میں آئسولیٹ کردیا ہے، لینار ہسپتال کو چند دنوں کے لیے بند کرنے کا فیصلہ، لاڑکانہ میں کورونا وائرس کے باعث جہاں عام شہری شدید متاثر ہوئے ہیں وہیں ڈاکٹر اور طبی عملہ بھی سخت متاثر ہو رہا ہے، انتظامیہ کی جانب سے لینار اسپتال کے ایک سو ملازمین میں سے 42 کے نمونے لیے گئے تھے جن کی رپورٹ آنے کے بعد ڈائریکٹر
لینار ڈاکٹر صمد عباسی، فی میل ڈاکٹر اور تین ملازمین کی کورونا مثبت آئی ہے جنہوں نے خود کو اپنے ہی گھروں میں آئسولیٹ کردیا ہے جبکہ لینار ہسپتال کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظر ہسپتال کو چند روز کے لیے بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ محمد محمد صدیق کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس ٹیسٹ کیلئے تمام تر فیسلٹیز فراہم کی جارہی ہیں ہیں، ڈائریکٹر، فی میل ڈاکٹر اور ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد لینار کینسر ہسپتال کے سارے ملازمین کے ٹیسٹ کروائے جارہے ہیں۔