کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی نےسندھ پر 15سال حکومت کی ہے ، یہاں پر 10سال پہلے پیدا ہونےوالے بچوں نے ابھی تک کوئی اچھا ماحول یا سکول نہیں دیکھا ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر اداکارہ و سیاستدان مہتاب اکبر راشدی نے نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں لاڑکانہ اور گڑھی بخش خدا میں انتخابت کے دوران زمین پر دیکھ کر چلنا پڑتا تاکہ کسی گڑھے میں نہ گر جائیں ۔
میں گڑھی بخش خدا اور لاڑکانہ کے ووٹر سے متعلق سوچتی تھی کہ انہوں نے ان لوگوں کو وٹ دے کر کوئی غلطی تو نہیں کی ، یہاں ووٹ لینے کیلئے شہدا کا نعرہ لگایا جاتا اور لوگ اس نعرے کی وجہ سے انہیں ووٹ بھی دیتے ہیں لیکن جیتنے والا مڑ کر ان لوگوں پر ایک روپے کا کام نہیں کرتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے سرکاری ہسپتالوں حالت ایسی ہے کہ عام لوگوں میں بیماریاں بانٹی جارہی ہیں جبکہ تک کوئی ایم ایس سفارش نہ کر ے تب تک مریض کو بیڈ میسر نہیں ہوتا ۔ سندھ میں ڈینگی، سیزنل انفلوئنزا اور ایڈز جیسی مہلک بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ ڈاکٹرز اورکمپاؤنڈرز استعمال شدہ سرنجیں لگا کر لوگوں میں یہ بیماریوں کو منتقل کر تے پھر رہے ہیں کسی کو خوف خدا نہیں ہے جبکہ نئی سرنجیں اور طبی آلات کو بیرون ملک بیچ دیا جاتا ہے ۔