لاہور (آن لائن) رواں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شہر کی صرافہ مارکیٹوں اور بازاروں میں خالص سونے کی قیمت میں 800 روپے فی تولہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔ جس کے بعد صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط سونے کی قیمت 96 ہزار 880 روپے اور 22 قیراط سونے کی قیمت 88 ہزار 733 روپے کی سطح پر رہی۔