اتوار‬‮ ، 02 جون‬‮ 2024 

30کے بجائے 36روزے!وہ سال جب مسلمانوں کو رب کی مہربانی سے 30 سے زیادہ روزے رکھنے کا موقع ملے گا

datetime 11  مئی‬‮  2020

کراچی(این این آئی)اہلِ اسلام کے لیے ایک سعودی پروفیسر نے یہ خوش خبری بھرا انکشاف کیا ہے کہ 2030 کے سال میں مسلمانوں کو رب کی مہربانی سے 30 کی بجائے 36 روزے رکھنے کا موقع مِلے گا۔قصیم یونیورسٹی کے شعبہ موسمیات کی پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ المِسند نے بتایاکہ بہت کم ایسا ہوتا ہے جب مسلمانوں کو کسی شمسی سا ل کے دوران 30 سے زیادہ روزے رکھنے کا موقع مِلتا ہے۔

تاہم 2030 ایسا سال ہو گا جب عالم اسلام 30 کی بجائے 36 روزے رکھے گا۔ اس کی وجہ قمری سال کی مدت کا شمسی سال کے مقابلے میں 11 دِن کم ہونا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ہر شمسی سال کے دوران پچھلے سال کی نسبت رمضان المبارک اور دوسرے قمری مہینے گیارہ دن پہلے شروع ہو جاتے ہیں۔ ڈاکٹر المسند میں اپنے ٹویٹر اکاونٹ کے ذریعے بتایا ہے کہ 2030 میں رمضان المبارک دو بار آئے گا۔5 جنوری 2030 کو 1451 ہجری کے رمضان المبارک کا آغاز ہو جائے گا۔ جس کے روزے پورے 30 ہونے کا بھر پور امکان ہے۔ 2030 کے آخری مہینے دسمبر میں رمضان المبارک کی دوبارہ آمد ہو گی۔ ڈاکٹر المسند کے مطابق 26 دسمبر 2030 کو ایک بار پھر رمضان المبارک (1452ھ) کا پہلا روزہ شروع ہو گا۔ اس طرح 26 دسمبر سے لے کر 31 دسمبر تک مسلمان رمضان المبارک کے 6روزے رکھنے کی سعادت حاصل کریں گے۔ جبکہ باقی روزے اگلے شمسی سال 2031 کے پہلے مہینے جنوری کے آخری دِنوں میں جا کر ختم ہوں گے۔ اس لحاظ سے عالم اسلام کو 2030 کے دوران 36 روزے رکھنے کا نادر و نایاب موقع میسر آئے گا۔

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…