پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

پاکستان میں 10 اپریل سے کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ، کون سے 2صوبے ہٹ لسٹ پر ہیں؟عالمی ادارہ صحت نے خبر دارکردیا

datetime 11  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبر دار کیا ہے کہ پاکستان میں 10 اپریل سے کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پاکستان میں کورونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 10 اپریل سے کورونا کیسز کی تعداد مختصر وقفے کے ساتھ مسلسل بڑھ رہی ہے اور 9 مئی کو تقریباً 2000کیسز رپورٹ کیے گئے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق 10 لاکھ آبادی کے لحاظ سے کیسز کی تعداد دیکھی جائے تو سب سے زیادہ کیسز اسلام آباد میں ہیں جس کے بعد سندھ اور گلگت بلتستان میں اوسط تعداد تقریباً ایک جیسی ہے جب کہ بلوچستان کا تیسرا اور خیبرپختونخوا کا چوتھا نمبر ہے جس کے بعد پنجاب اور آزاد کشمیر کا نمبر ہے۔ڈبلیو ایچ او کے اعداد و شمار میں متاثرہ افراد کی تعداد کے لحاظ سے بتایا گیا ہے کہ ملک کے تمام صوبوں میں کیسز بڑھ رہے ہیں تاہم یکم مئی سے پنجاب اور سندھ میں کیسز کی تعداد زیادہ تیزی سے بڑھی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کورونا وائرس کے سب سے کم ٹیسٹ آزاد کشمیر میں کیے گئے ہیں۔اموات کے لحاظ سے خیبرپختونخوا پہلے، پنجاب دوسرے اور سندھ تیسرے نمبر پر ہے جب کہ بلوچستان کا چوتھا، اسلام آباد کا پانچواں اور گلگت بلتستان کا چھٹا نمبر ہے۔ڈبلیو ایچ اوکے مطابق اس کے عملے نے پنجاب کے 6 اضلاع میں ریپیڈ ریسپانس ٹیم کو تربیت فراہم کی ہے جب کہ پاکستان میں امداد کے لیے 21.5 ملین ڈالر کی ضرورت محسوس کی گئی ہے جس میں 17.3 ملین ڈالر کی کمی کا سامنا ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…