ہفتہ‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2024 

امریکا کے بیماریوں سے بچاؤ اور تحفظ مرکز کے سربراہ نے آئسولیشن اختیار کر لی

datetime 11  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکا کے بیماریوں سے بچاؤ اور تحفظ مرکز (سی ڈی سی )کے سربراہ ڈاکٹر رابرٹ ریڈ فیلڈ خود ساختہ آئسولیشن میں چلے گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان سی ڈی سی نے بتایاکہ امریکا کے بیماریوں سے بچاؤ اور تحفظ مرکز کے سربراہ ڈاکٹر رابرٹ ریڈ فیلڈ نے وائٹ ہاؤس میں ایک شخص میں کورونا کی تصدیق کے بعد خود ساختہ آئسولیشن اختیار کی ہے۔ترجمان سی ڈی سی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر رابرٹ ریڈ فیلڈ ٹھیک ہیں

اور ان میں کورونا وائرس کی ابھی کوئی علامات نہیں ہے۔ خیال رہے کہ امریکی نائب صدر مائیک پینس کی پریس سیکرٹری کیٹی ملر اور امریکی صدر ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ کے پرسنل اسسٹنٹ میں بھی کووڈ19 کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔امریکی صدر ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ کے پرسنل اسسٹنٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد وائٹ ہاؤس کے اسٹاف ممبرز میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔ ‎

موضوعات:



کالم



فیک نیوز انڈسٹری


یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…