جمعرات‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2025 

کنٹریکٹ ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے فاقہ کشی کی وجہ سے لوگوں کو  محتاج  اور قرض دار ہوگئےحکومت نے کتنے ماہ کی تنخواہ ادا نہیں کی ؟افسوسناک انکشاف

datetime 10  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن)موبائل ہسپتال پروگرام کے کنٹریکٹ ملازمین کورونا وائر س کے خلاف قبائلی اضلاع عوام کے خدمت کیلئے حکومت کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوکرڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں۔قبائلی اضلاع کے شعبہ صحت پروجیکٹ/کنٹریکٹ ملازمین کا اپنے ریگولرائزیشن اوراپنے حقوق مانگنے کا مطالبہ کیا۔جس میں حکومت کیطرف سے ابھی تک کوئی پیشرفت نہیں ہوا، آل پراجیکٹ ملازمین کا کہنا ہے۔

کہ پراجیکٹ ملازمین کی تحفظ اور مطالبات کا کوئی ذکر نہیں ہو رہا۔ ملازمین کے مطالبات کو من و عن سے تسلیم کیا جائے ۔ قبائلی اضلاع کے تمام ہیلتھ پراجیکٹ ملازمین کو بہت جلد مستقل کردئیے جائیں ۔ کنٹریکٹ ملازمین کے پانچ مہینوں کے تنخواہیں بند ہیں اور گھر کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں جس سے ملازمین فاقہ کشی پر مجبو ر ہوگئے ہیں۔ مختلف مواقعوں پر اعلانات ہونے کے بائوجود قبائلی اضلاع کے شعبہ صحت کے پراجیکٹ ملازمین ابھی تک مستقل نہیں کئے گیے ہیں۔ ان تمام ہیلتھ پراجیکٹ جسمیں موبائل ہسپتال پروگرام ا ور دیگر بہت سارے ہیلتھ پراجیکٹ شامل ہیں۔ اور یہ تمام ہیلتھ پراجیکٹ 15/20سالوں سے مختلف قبائلی اضلاع جسمیں باجوڑ ،مہمند، خیبر، اورکزئی،کرم، شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان کے اور تمام ایف آرز کے اضلاع میںکام کررہے ہیں۔ لہٰذا ہم تمام قبائلی اضلاع ہیلتھ پراجیکٹ ملازمین تحریک انصاف کی صوبائی حکومت سے انصاف کی اپیل کرتے ہیں کہ صوبائی ہیلتھ پراجیکٹ ملازمین کی طرح قبائلی اضلاع کے پراجیکٹ ملازمین کو بھی مستقل کئے جائیں۔ اور تمام ملازمین مستقلی کی سمری کو پرائیویٹ ممبر بل کے طور پر اسے صوبائی اسمبلی سے پاس کردیا جائیں۔ اور ان تمام پراجیکٹ ہیلتھ ملازمین کو تمام مراعات اور اپنے جائز حقوق دئیے جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…