اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ پرچی پر آنے والے فرزند زرداری پھر پرچی لہرا کر کنفیوژن پھیلانے آگئے،جونیئر زرداری بتائیں، راشن کی تقسیم کا پیسہ کدھر گیا۔قومی موقر نامے کی رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا تھا کہ مالی اختیارات صوبوں کے پاس ہونے کے
باوجود ایک کروڑ بیس لاکھ خاندانوں کو 12 ہزار فی خاندان وفاق نے دیے،صحت کی سہولیات،روزگار کے تحفظ،ملازمین کو نہ نکالنے والے کاروباروں کی سہولیات کے لیے کل 1200 ارب کا پیکج وفاق نے دیا، لیکن پرچی پر آنے والے فرزند زرداری پھر پرچی لہرا کر کنفیوژن پھیلانے آگئے،اب جونیئر زرداری بتائیں کہ راشن کی تقسیم کا پیسہ کدھر گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خدارا یہ پیسہ جعلی اکاونٹس کیلئے نہیں بلکہ عوام کے لئے ہے،سندھ میں صحت کا ساڑھے پانچ ارب اگر جعلی اکاونٹس کی زینت نہ بنتا تو آج بہترین سہولیات ہوتیں،عوام سڑکوں پر احتجاج اور راشن کے پیسے کا حساب مانگ رہی ہے،حادثاتی چیئرمین صاحب!بیانات نہیں عوام کو سہولیات دو۔