جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

عمر اکمل کا سزا کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ

datetime 9  مئی‬‮  2020 |

لاہور (این این آئی)ٹیسٹ کرکٹ عمر اکمل نے تین سالہ سزا کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اپیل دائر کرنے کیلئے عمر اکمل نے وکلا سے صلاح مشورہ شروع کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق عمر اکمل کو تفصیلی فیصلے کی کاپی موصول ہوگئی، وہ تین سال کی پابندی کو

چیلنج کریں گے۔عمر اکمل کے ذرائع کے مطابق سزا بہت سخت ہے، اپنا پورا دفاع کریں گے، ٹریبونل میں معاملہ نہ لے جانے کے باوجود سخت ترین سزا دی گئی۔ذرائع عمراکمل کے مطابق وکیل کی خدمات حاصل کرکے پیر کو اپیل دائر کرنے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ پی سی بی ڈسپلنری پینل کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ فضل میراں چوہان نے تفصیلی فیصلہ جاری کیا تھا، جس میں تین برس کی سزا کو برقرار رکھا گیا ہے، معطل سزا کو شامل نہیں کیا گیا تھا۔پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کی دو مختلف اوقات میں خلاف ورزی پر تین برس کی پابندی کی سزاسنائی گئی۔عمر اکمل نے فکسنگ کی پیشکش اور رابطوں کے حوالے سے بروقت آگاہ نہیں کیا تھا۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…