پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

کورونا وباءنے پاکستان کا بھاری نقصان کر دیا تیل اور گیس کے شعبے کا حیرت انگیز خسارہ سامنے آگیا 

datetime 9  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان کو تیل اور گیس کے شعبے میں ماہ اپریل کے دوران بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔کورونا وبا کے باعث ملک بھر لاک ڈائون ہے جس سے طلب میں کمی ہوئی اور حکومت کو اپریل کے دوران 51 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔ اس میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت پر

عائد ٹیکس، مراعات اور تیل اور گیس کی رائلٹی کی مد میں ہونے والے نقصانات بھی شامل ہیں۔ذرائع نے پٹرولیم ڈویژن کے اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا کہ تیل اور گیس کا شعبہ جس میں تیل اور گیس کی تلاش، ڈرلنگ اور پیداوار شامل ہے انھیں مجموعی طور پر 15 ارب 50 کروڑ روپے کا نقصان اپریل میں پہنچا۔اپریل کے دوران ہی طلب میں کمی کے باعث سوئی سدرن گیس کمپنی نے 9 ارب 40 کروڑ روپے جبکہ سوئی ناردن گیس پائپ لاین کمپنی نے 12 ارب 90 کروڑ روپے نقصان ظاہر کیا ہے، جبکہ آیل مارکیٹنگ کمپنیوں کو 9 ارب روپے اور ایل پی جی انڈسٹری کو 7 کروڑ روپے نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…