جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

بیرون ملک سےکتنے لاکھ پاکستانیوں کی تعداد واپس وطن آنے  کیلئے تیاربیٹھی ہے ؟ حکومت نے اعدادو شمار جاری کر دیئے

datetime 8  مئی‬‮  2020 |

اسلام آبا د(این این آئی)دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ بیرون ملک پھنسے ایک لاکھ سے زائد پاکستانی وطن واپس آنا چاہتے ہیں تاہم قرنطینہ کی سہولیات کی کمی کا مسئلہ درپیش ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذریعہ فون غیررسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کی جانب سے قرنطینہ کی سہولیات کی فراہمی پر پاکستانیوں کی واپسی تیز ہوسکے گی۔انہوں نے بتایا کہ

بیرون ملک پھنسے ایک لاکھ سے زائد پاکستانی وطن واپس آنا چاہتے ہیں لیکن ہمارے پاس قرنطینہ کی سہولیات کی کمی کا مسئلہ ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صوبوں سے قرنطینہ سہولیات کے لیے مشاورت جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والے تمام پاکستانیوں کو 3 دن قرنطینہ میں گزارنا ضروری ہے، ان افراد کے کورونا ٹیسٹ کے منفی آنے کی صورت میں ہی انہیں گھر جانے کی اجازت دی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات سے 60 ہزار سے زائد پاکستانی واپس آنا چاہتے ہیں جبکہ سعودی عرب سے 15 ہزار سے زائد پاکستانی واپسی کے منتظر ہیں۔ترجمان کے مطابق ایران اور چین کے شہر ووہان کے لیے جلد پروازیں شروع کردی جائیں گی۔اپنی گفتگو کے دوران لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی اشتعال انگیزی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت ظلم و ستم پر بھی انہوں نے بات کی۔عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی بڑھ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل ہورہے ہیں اور وہاں کشیدگی بہت زیادہ بڑھ چکی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پاکستان کے لیے باعث تشویش ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…