جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

ادویات سکینڈل نیا پنڈوراباکس کھول دیا گیا ، آٹے چینی کی طرح دوائی سکینڈل  وزیراعظم کو ذمہ دار قرار دیدیا گیا ، وزیراعظم کی حیرانگی سے کام نہیں چلے گا ، جان بچانے والی ادوایات پر ڈاکہ ،لوگوں کی زندگیوں کیساتھ کھیلا گیا ؟ شہباز شریف نے معاملہ کس کے حوالے کرنے کا اعلان کر دیا  

datetime 8  مئی‬‮  2020 |

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ادویات سکینڈل کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے لئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے جو اس کی شفاف تحقیقات کرے ،وزیراعظم عمران خان آٹے چینی کی طرح دوائی سکینڈل کے بھی براہ راست ذمہ دار ہیں،بھارت سے ان ادویات کی درآمد کی منظوری کابینہ کے اجلاس میں خود وزیراعظم عمران خان نے دی ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جان بچانے والی ادویات کی آڑ میں دیگر ادویات کی بھارت سے درآمد سنگین جرم ہے ،

مسلم لیگ (ن)کے دور میں خدانخواستہ یہ ہوا ہوتا تو عمران نیازی صاحب کی طرف سے اب تک غداری کا مقدمہ درج ہوچکا ہوتا ،وزیراعظم عمران خان ہی وزیر صحت بھی ہیں، اربوں روپے کے سکینڈل کا جواب دیں ،اربوں روپے کی ادویات کا سکینڈل پہلے بھی آچکا ہے، ملوث وزیر کو عمران خان نے تحفظ اور نیا عہدہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی حیرانگی سے کام نہیں چلے گا، قوم کو لوٹنے والے مجرموں کو کٹہرے میں لایاجائے ،جان بچانے والی ادویات پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے ، لوگوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیلا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…