لاہور (این این آئی) سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے دوران سروس وفات پاجانے والے اہلکاروں کی فیملیز میں گروپ انشورنس کی مد میں 19 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کردیے۔ سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید اور ایس ایس پی ایڈمن لیاقت علی ملک نے ورثاء میں چیک تقسیم کئے۔ سربراہ لاہور پولیس نے کہا ہے کہ
لاہور پولیس اپنی سپاہ کا مکمل خیال رکھے ہوئے ہیاہلکاروں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ایس ایس پی ایڈمن لاہور کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے کہا ہے کہ اہلکاروں کے واجبات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ اہلکاروں کے اہل خانہ کی ہر ضرورت کا خیال رکھا جائیگا۔