ہارون آباد (آن لائن) ملک کے معروف روحانی اسکالر و محقق، ماہر عملیات و فلکیات حافظ عمران حمید اشرفی نے آئندہ ماہ شوال المکرم کے چاند کی رویت کے بارے میں پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ شوال المکرم کا چاند مورخہ 24 مئی بروز اتوار کو نظر آنے کی توقع ہے لہٰذا
عید الفطر 25 مئی 2020بروز سوموار کو ہوگی۔ اس طرح اس سال امت مسلمہ کو 30 روزے نصیب ہونگے۔ قبل ازیں انہوں نے ماہ رمضان المبارک سمیت متعدد بار چاند کی رویت کے بارے میں پیشگوئیاں کی ہیں جو اللہ رب العزت کے خصوصی فضل وکرم سے سب کی سب درست ثابت ہوئی ہیں۔