جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

آئی ایم ایف اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں کی فنڈنگ اور دنیا بھر سے آنے والا امدادی سامان آخر کہاں چلا گیا؟کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے طبی عملے کے افراد کے لئے پیکج کا اعلان،  اہل خانہ کو نوکریاں، بلاول بھٹو کا بڑا اعلان

datetime 6  مئی‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت پنجاب حکومت کے روکے ہوئے فنڈز جاری کرنے سمیت عالمی مالیاتی اداروں کی امداد کا حصہ بھی فراہم کرے، بدقسمتی سے ابتدائی طور پر نافذ ہونے والے بہترین لاک ڈائون کو وفاقی حکومت نے سبوتاژ کردیا۔ان خیالات کا اظہارانہوںنے پنجاب کی طبی تنظیموں کے نمائندگان کے ساتھ ویڈیو لنک کے

ذریعے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔بلاول بھٹو نے کہا کہ سوال ہونا چاہیے کہ آئی ایم ایف اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں کی فنڈنگ اور دنیا بھر سے آنے والا امدادی سامان آخر کہاں چلا گیا؟ ،کرونا بحران سے سیکھ کر آئندہ کے ہیلتھ انفراسٹرکچر کو بنانا ہوگا، دنیا بھر میں ہیلتھ کا نجی نظام کرونا بحران میں ایکسپوژڈ ہوگیا،شعبہ صحت منافع کے حصول کے لئے نہیں بلکہ مفت علاج کے لئے ہونا چاہیے ، بدقسمتی سے ابتدائی طور پر نافذ ہونے والے بہترین لاک ڈان کو وفاقی حکومت نے سبوتاژ کردیا، وفاقی حکومت کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے طبی عملے کے افراد کے لئے پیکج کا اعلان کرے، وفاقی حکومت کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے طبی عملے کے افراد کے اہل خانہ کو نوکریاں بھی دے، اس وقت ڈاکٹروں کو ایسی سہولیات اور اعزازات دینے کی ضرورت ہے جو جنگ لڑنے والوں کو دئیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  وفاقی حکومت پنجاب کی صوبائی حکومت کی ہر ممکن مدد کرے،وفاقی حکومت پنجاب حکومت کے روکے ہوئے فنڈز جاری کرے اور عالمی مالیاتی اداروں کی امداد کا حصہ بھی فراہم کرے، پنجاب میں ڈاکٹروں کو دیہاڑی پر رکھا جانا افسوس ناک ہے، انہیں فوری مستقل کیا جائے، پنجاب میں سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کرنے والے ڈاکٹروں کے خلاف اٹھائے جانے والے انتقامی اقدامات کو واپس لیا جائے، یہ وفاقی حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بحران کے موقع پر تمام صوبوں کی مدد کرے۔ اجلاس میں پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر اشرف نظامی،

جنرل سیکریٹری ڈاکٹر اظہر احمد چوہدری اور پروفیسر شاہد ، وائے ڈی اے کے صدر ڈاکٹر سلمان حسیب، چیئرمین ڈاکٹر خضر، ڈاکٹر ماروف، ڈاکٹر شعیب تارڑ بھی موجود تھے۔ویڈیو لنک اجلاس میں نرسوں کی نمائندگی روزینہ منظور جبکہ پیرامیڈیکل اسٹاف کی نمائندگی ارشد بٹ نے کی۔پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ، سیکریٹری جنرل چوہدری منظور احمد اور پیپلزڈاکٹرز فورم کے صدر ڈاکٹر خیام بھی ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…