اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سیالکوٹ کی رہائشی 104سالہ مریضہ مہلک وائرس کرونا کو شکست دے صحت یاب ہو گئیں ہیں تفصیلات کے مطابق محمد بی بی میں گزشتہ ماہ 10اپریل کو کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی ان کی ٹیسٹ رپورٹ پازیٹو آئی تھی ۔ جس کے بعد انہیں ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا جہاں انہیں قرنطینہ میں کیا تھا ۔ تاہم محمد بی بی کے حوالے سے خوشخبری سامنے آئی ہے کہ انہوں نے کرونا وائرس کو شکست دیدی ہے ،
ان کا ٹیسٹ کیا گیا جو منفی نکلا ، وہ اب مکمل صحت یاب ہو چکی ہیں ۔ دوسری جانب نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آج بروز بدھ ملک بھر سے مزید 1420 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 30 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن میں سندھ سے 451 کیسز 9 ہلاکتیں، پنجاب 560 کیسز 12 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 213 کیسز 9 ہلاکتیں،بلوچستان سے 168 کیسز، اسلام آباد 21 کیسز، کشمیر سے 5 اور گلگت بلتستان سے 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔