لاہور(پ ر ) وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق ہاؤسنگ ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میرٹ اور شفافیت کے اصولوں پر من و عن عمل کرنے اور گورننس کی اعلی مثال قائم کرنے میں مصروف عمل پے۔ محکمے میں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی کئے گئے چالیس نئے اسسٹنٹ انجینئرز/ ایس ڈی اوز (BS-17) کی تعیناتیوں کے حوالے سے انہی اصولوں کو مدنظر رکھا گیا ہے ۔
یہ احکامات ایسی نشستوں کے لئے جاری کیے گئے ہیں جہاں BS-17 کے ایس ڈی اوز تعینات نہیں تھے۔ تاہم محکمہ میں گڈ گورننس فریم ورک مزید مستحکم اور مضبوط بنانے کے لئے منصفانہ انداز میں شفافیت کے تحت تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں-پی پی ایس سی کے انٹرویو کے بعد ، اوپن میرٹ پر 30 امیدواروں ، خواتین کوٹہ میں 6 امیدواروں ، خصوصی افراد کوٹہ میں 4 امیدواروں اور اقلیتی کوٹے میں 2 امیدواروں کی لسٹ محکمے کو موصول ہوئی- ان میں سے 40 ایس ڈی اوز نے اپنی پہلی پوسٹنگ کے لئے محکمے میں رپورٹ کیا۔ اگرچہ محکمہ کے پاس نئے بھرتی ہونے والے امیدواروں کو جہاں کہیں بھی مناسب سمجھے پوسٹ کرنے کا حق محفوظ ہے لیکن محکمہ میں پہلی بار ، ان نئے بھرتی ہونے والے افسران کو سہولت دی گئی کہ وہ میرٹ لسٹ کے مطابق اپنے پوسٹنگ اسٹیشن منتخب کر سکیں۔محکمہ کی جانب سے انتظامی اقدامات کے پیش نظر یہ میرٹ کے مطابق کی جانے والی تعیناتیاں موثر گورننس ماڈل کے لئے بہت اہمیت کی حامل ہیں۔ سکریٹری ایچ یو ڈی اینڈ پی ایچ ای ڈی ندیم محبوب نے ایس ڈی اوز سے تعارفی سیشن میں خطاب کیا- انہوں نے کہا کہ 88 خالی آسامیوں میں سے 40 نئے بھرتی ایس ڈی اوز کوان کی ترجیحی اسٹیشنوں پر تعینات کیا گیا ہے۔جس میں حکومت کی ٹرانسفر پالیسی کے مطابق یہ تعیناتیاں افسران کے ڈومیسائل اسٹیشنز کے علاوہ کی گئی ہیں۔یہاں یہ بات بھی اہم ہے کہ عوام کے لئے بہترین خدمات کی فراہمی کے نظام کو یقینی بنانے کے لئے ، سرکاری ملازمین کے لئے آرگنائزیشنل انوائرمینٹ بھی اتنی ہی اہمیت کا حامل ہے۔ ایچ یو ڈی اور پی ایچ ڈی میں ہم ملازمین کے پیراڈائم شفٹ پر کام کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں عوام کی بہتر انداز میں خدمت ہوسکے گی
اوردوسری جانب احتساب کا طریقہ کار مزید موثر ہوپائے گا۔اِس موقع پرندیم محبوب نے مزید کہا کہ پوسٹنگ کا یہ طریقہ کارحکومتی اداروں میں پبلک ریفارمزلانے کی کڑی ہے ، جس سے عوام میں سرکاری محکموں کاامیج بہتر ہوسکے گا- نئے اورسیئرز کی بھرتیوں کے لئے بھی اسی اصول کی پیروی کی جائے گی۔ اس حوالے یہ بات سب سے اہم ہے کہ کچھ نئے پوسٹ ہونے والے افراد سے جب رابطہ کیا گیا تو اُنہوں نے اِس پوسٹنگ سسٹم پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس حقیقت کی تعریف کی کہ انہیں اِس پوسٹنگ کے لئے پرانے فرسودہ نظام کی طرح کسی سے رجوع کرنے یا رقم کی پیش کش کرنے کی اب ضرورت نہیں-