لاہور (آن لائن) بھوک کے مارے رکشہ ڈرائیوروں کے صبر کا پیمانہ لبریز اللہ ہو ٹرسٹ والوں نے واحدت روڈ گرائونڈ میں راشن دینے کا جھانسہ دے کر بلایا چند لوگوں نے ہزاروں رکشہ ڈرائیوروں کی ویڈیو بنائی او ر راشن دیئے بغیر ہی چلے گئے ۔ جس پر ہزاروں رکشہ ڈرائیور سراپا احتجاج بن گئے ۔
حکومت ایسی این جی اوز کے خلاف ایکشن لے جو غریبوں کے نام پر اربوں روپے اکٹھا کرتی ہیں لیکن غریبوں تک امداد نہیں پہنچاتیں۔رکشہ ڈرائیور دو ماہ سے رکشہ ڈرائیوروں کا کاروبار بند ہے۔ اب تو گھر کا سامان بیچنے تک کی نوبت آ چکی ہے ۔ حکومت ہر رکشہ ڈرائیور کو دوماہ کا راشن اور 30ہزار روپے تک کی مالی امداد دے۔ گھرو ں کے کرائے واجب الادا ہیں بجلی ، پانی ،گیس کے بل الگ سے دینے ہیں۔کئی رکشہ ڈائیوروںکے رکشوں کی قسطیں دینی ہیں محلے کے دکانداروں کا ادھار دینا ہے۔ رکشہ ڈرائیوروں کے چالان بھی معاف کئے جائیںحکومت ہمیں کاروبار کی اجازت دے ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کریں گے۔ان خیالات کا اظہار عوامی رکشہ یونین کے مرکزی چیئرمین مجید غوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔