جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

کورونا وائرس کے باعث ملکی برآمدات کو بڑا دھچکا ،تجارتی خسارہ بھی بڑھ گیا

datetime 6  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)کورونا وائرس کے باعث ملکی برآمدات کو بڑا دھچکا لگا ہے، اپریل میں تجارتی خسارہ بھی بڑھ گیا، مارچ کی نسبت تجارتی خسارے میں 41.88 فیصد کا اضافہ ہو گیا۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں برآمدات 54.19 فیصد کم ہو گئی ہیں۔ اپریل میں برآمدات میں مارچ کی نسبت 47.24 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں

برآمدات میں 3.92 فیصد کمی ہوئی۔ اپریل 2020ء میں برآمدات کا حجم 95 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز رہا جبکہ اپریل 2019ء میں برآمدات کا حجم 2 ارب 8 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز تھا۔مارچ 2020ء  میں برآمدات 1 ارب 81 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز تھیں۔ اپریل میں تجارتی خسارہ گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں 18.82 فیصد کم ہوا۔ اپریل میں گزشتہ سال کے مقابلے میں درآمدات میں 34.49 فیصد جبکہ مارچ کی نسبت درآمدات میں 6.88 فیصد کمی ہوئی۔جولائی تا اپریل کے دوران برآمدات کا حجم 18 ارب 40 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز رہا۔ گزشتہ سال اسی عرصے میں برآمدات کا حجم 19 ارب 16 کروڑ ڈالرز تھا۔رواں مالی سال کے 10 ماہ میں تجارتی خسارے میں 25.68 فیصد کمی ہوئی۔ جولائی تا اپریل تجارتی خسارہ 19 ارب 49 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز رہا۔ گزشتہ سال اسی عرصے میں تجارتی خسارہ 26 ارب 23 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز تھا۔جولائی تا اپریل درآمدات37 ارب 90 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہیں۔ گزشتہ سال اسی عرصے میں درآمدات کا حجم 45 ارب 39 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز تھا۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…