اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں کرونا کیخلاف جنگ میں گلگت بلستان نے تمام صوبوں کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس اس وقت تیز ی کیساتھ پھیلتا جارہا ہے ، روزانہ سینکڑوں میں سامنے آنے والی مریضوں کی تعداد اب ہزاروں میں سامنے آنا شرو ع ہو گئی ۔ ہر گزرتے دن سے خراب ہوتاجارہا ہے ۔ جبکہ ہلاکتوں بتدریج اضافہ ہوا ہے ۔ تا ۔وائرس سے لڑنے کیلئے مثال طریقہ اختیار کیا ہوا ہے ،
گلگت بلتستان میں زیر علاج مریض کی تعداد 93، تین اموات جبکہ289مریض مہلک وباء کو شکست دے کر صحت یاب ہو گئے ہیں ۔ یعنی 75فیصد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ دس اضلاع کے ساٹھ فیصد سے زائد اسپتال میں قرنطینہ مرکزکام کر رہےہیں جہاں ایک وقت میں ڈیڑھ ہزار کے قریب مریضوں کو رکھا جاسکتا ہےڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف موجود ہے عوام سوشل ڈسٹینسنگ پر عمل کر رہے ہیں حکومتی احکامات پر عمل کیا جارہاہے یہی وجہ ہے کہ وہاں پچھلے ایک ہفتے میں صرف اٹھائیس کیس سامنے آئے ہیں۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے وائرس پر قابو پانے کیلئے حکمت عملی تفصیلات سامنے رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے اس وائرس پر ٹریکنگ ،ٹریسنگ اور ٹیسٹنگ کے ذریعے قابو پالیا،مریضوں کے گھر جانے پر مکمل پابندی لگا دی تھی ، بہترین خوراک دی ، جب سب سے پہلا کیس سامنے آیا تو بغیر ماسک کے گھر سے باہر نکلنے والوں پر 100روپے جرمانے کاکہا گیا تھا ، عوام نے ہمارے ساتھ بڑھ چڑھ کر تعاون کیا دیکھتے ہی دیکھتے ہم اس وباء کو صوبے سے خاتمے کے قریب پہنچ گئے ہیں انشااللہ بہت جلد ہم اس وباء سے نجات حاصل کرلیں گے ۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ آج سے 5لاکھ ماسک بازاروں میں جا کر مفت دیں گے