جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ماڈل ٹاﺅن میں خاوند نے مبینہ طورپر اپنی بیوی اور تین بچوں کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کر لی

datetime 24  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)صوبائی دارالحکومت کے علاقہ ماڈل ٹاﺅن میں ایک شخص نے مبینہ طورپر اپنی بیوی اور تین بچوں کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کر لی ،پڑوسیوں کی اطلاع پر پولیس نے گھر سے تعفن زدہ لاشیں برآمد کر کے پوسٹمارٹم کےلئے ہسپتال منتقل کرکے واقعہ کی اصل وجوہات جاننے کےلئے تحقیقات شروع کر دیں۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز ماڈل ٹاﺅن کے علاقہ کیو بلاک میں واقع ایک گھر سے شدید بد بو آنے پر پڑوسیوںنے پولیس کو اطلاع دی ۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی تو مرکزی دروازے پر تالہ لگا ہوا جسے توڑنے کے بعد پولیس اندر گئی تو گھر میں پانچ لاشیں موجود تھیں ۔ پولیس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ خاوند نے اپنی بیوی اور بچوں کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کی ہے ۔ جن میں 42سالہ بشارت،35سالہ فائزہ، آٹھ سالہ عبد اللہ ،چھ سالہ عبد الہادی اور حسہ شامل ہیں ۔ پولیس کا کہنا تھاکہ اصل وجوہات پوسٹمارٹم کے بعد ہی سامنے آئیں گی تاہم مختلف پہلوﺅں سے بھی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…