ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

احسن اقبال کو احساس پروگرام کے نام سے پیغام موصول ، صارفین کے دلچسپ تبصرے

datetime 6  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )احسن اقبال کو احساس پروگرام کے نام سے پیغام موصول ، ٹویٹ کرنے پر شہریوں کے دلچسپ تبصرے آنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر و رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام جاری کیا گیا ، جس میں انہوں نے ایک میسج کا سکرین شاٹ لگایا۔ احسن اقبال نے لکھا کہ اندازہ کرین کیسے پیسے بانٹے جارہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ احساس امداد کے نام پر لوگوں کے ساتھ فراڈ ہو رہے ہیں۔ مجھے بھی احساس امداد کے نام سے میسج موصول ہوا۔ احسن اقبال کا ٹویٹ سامنے آتے ہی حکومتی عہدیداروں سمیت صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کئے جانے لگے۔رہنما تحریک انصاف شہباز گل نے احسن اقبال کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ردعمل دیا حکومت کی جانب سے احساس پروگرام کے تحت موصول ہونے والے میسج صرف 8171 سے ہی موصول ہوتے ہیں۔جبکہ آپ کو کسی کے موبائل نمبر سے میسج موصول ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ آپ ساری زندگی اصل اور نقل میں فرق نہیں کر سکے، شہباز گل نے کہا کہ اب پیسے لینے احساس سنٹر مت جائیے گا ورنہ فراڈ کیس میں جیل بھی ہو سکتی ہے۔ اور پھر آپ کہیں گے کہ انتقامی سیاست کی جا رہی ہے۔شہبا ز گل نے لکھا کہ نادر کے ریکارڈ کے مطابق شاید سعودی اقامے کے مطابق بے روزگار ہوں ، جس کی وجہ سے آپ کو میسج آیا تاہم احساس پروگرام کے تحت واٹس ایپ پر میسج نہیں کیا جاتا۔ایک صارف نے لکھا کہ کیسے کیسے لوگ ہم پر حکمرانی کرتے رہے ہیں جنہیں آصل اور نقل کا نہیں پتہایک صارف نے لکھا کہ بھیجنے والے نے سوچا ہوگا کہ شاید احسن اقبال بے روزگار ہو گئے ہیں۔ صارفین کی جانب سے احسن اقبال کو موصول ہونے والا میسج جعلی قرار دے دیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…