منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

کرونا وائرس کے ڈاکٹروں پر وار جاری ،تعداد500سے تجاوز کر گئی ، طبی عملے کی حالت کیسی ہے؟ افسوسناک انکشافات

datetime 5  مئی‬‮  2020 |

اسلام آباد(این این آئی) کورونا وائرس کے ہیلتھ کئیر ورکرز پرحملے جاری، مزید دس ہیلتھ کئیر ورکرز متاثر ہوگئے ،کورونا وائرس سے متاثرہ ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل سٹاف کی تعداد 519 تک پہنچ گئی۔ منگل کو وزارت نیشنل ہیلتھ اینڈ ایمرجنسی سروس نے رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق اب تک 273 ڈاکٹرز کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کورونا سے متاثرہ نرسز کی

تعداد 75 ہے، طبی عملے کے 171 افراد کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز سمیت طبی عملے کے 10 افراد کورونا سے جان کی بازی ہار گئے،میڈیکل سے وابستہ 130 افراد مختلف ہسپتالوں میں زہر علاج ہیں۔ رپورٹ کے مطابق تمام زیر علاج افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے،259 افراد گھروں اور دیگر مقامات پر قرنطینہ کئے گئے ہیں۔کورونا وائرس کی شکار پمز ہسپتال کی ڈاکٹر ثروت نے کہاکہ میں پمز میں ڈاکٹر ہوں، تین دن پہلے ایک ساتھی کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا، ایک ساتھی کا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد مجھ میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئیں، صبح میرے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے، ایک ڈاکٹر کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر درخواست کی تھی کہ ایم سی ایچ وارڈ سیل کردیں، یہ انتظامیہ کی نااہلی اور ناقص مینجمنٹ کی وجہ سے ہوا۔ڈاکٹر ثروت کے مطابق ہمیں مجبوراً ڈیوٹی پر آنا پڑا اور دوسرے لوگ ہماری وجہ سے وائرس کا شکار ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…