اسلام آباد (این این آئی)زرعی شعبے کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے وزارت غذائی تحفظ اور تحقیق نے 53 ارب روپے کا پیکیج تیار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے ریلیف پروگرام کے تحت چھوٹی صنعتوں اور زرعی شعبے کیلئے 100 ارب روپے مختص کیے تھے ،خریف میں کھاد استعمال پر 37 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے ،ڈی اے پی کھاد پر 925 روپے فی
بوری جبکہ فاسفیٹ کھاد پر 243 روپے فی بوری سبسڈی دینے کی تجویز دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق زرعی ترقیاتی بینک کے زرعی قرض پر ایک سال کیلئے شرح سود 18.4 فیصد سے کم کر کے 10 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ،اسکیم کیلئے 8 ارب 80 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق کورونا وباء سے سب سے زیادہ متاثرہ شعبہ پولٹری کو ایک سال کیلئے بینکوں کو قرض کی قسط اور سود ادائیگی سے استثنیٰ دینے کی تجویز دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق مجوزہ اسکیم کیلئے 4 ارب 70 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق چھوٹے کسانوں کو کپاس کے معیاری بیج اور سپرے کی خریداری کیلئے ایک ہزار روپے فی ایکڑ سبسڈی دینے کی تجویز دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق اسکیم کے تحت سندھ اور پنجاب کے 20 لاکھ ایکٹر رقبے کو سبسڈی دینے کیلئے 2 ارب 30 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔



















































