پیر‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2026 

انتظامیہ کی محدود کارروائیوں کی وجہ سے گراں فروشی کو چھوٹ مل گئیسرکاری نرخنامے کو کسی خاطر میں نہ لائے، من مانیوں کا سلسلہ عروج پر

datetime 5  مئی‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی)انتظامیہ کی محدود کارروائیوں کی وجہ سے صوبائی دارالحکومت لاہور میں گراں فروشی کو چھوٹ مل گئی ،سرکاری نرخنامے کو کسی خاطر میں نہ لاتے ہوئے من مانے نرخوں پر فروخت کاسلسلہ جاری ہے ،طلب اور رسد میں نمایاں فرق کی وجہ سے برائلر گوشت ایک ہی روز میں 32روپے فی کلو مہنگا ہو گیا ۔ سرکاری نرخنامے کے مطابق سبزیوں میں ایک کلو آلو نیا کچا

چھلکااول 56روپے کی بجائے 65روپے سے لے کر70روپے تک تک فروخت ہوا ،ایک کلو پیاز درجہ اول 36روپے کی بجائے42سے 45روپے ،ٹماٹر درجہ اول35روپے کی بجائے38سے، لہسن دیسی130کی بجائے190،ادرک تھائی لینڈ220کی بجائے320روپے،ادرک چائنہ290کی بجائے340،کھیرا دیسی 30کی بجائے35،کھیرا فارمی17کی بجائے22،لہسن ہرنائی 160کی بجائے 200روپے،کریلے 28کی بجائے 35سے 40،پالک 17کی بجائے 20سے 22روپے ،میتھی 47کی بجائے55سے 60،بینگن27کی بجائے35روپے،بند گوبھی27کی بجائے35سے 38روپے،پھول گوبھی 27کی بجائے 35،سبز مرچ اول90کی بجائے170روپے،شملہ مرچ27کی بجائے 38، گھیا کدو26کی بجائے36روپے،گھیا توری42بجائے 50،لیموں چائنہ260کی بجائے400روپے،لیموں دیسی 380روپے کی بجائے  480،بھنڈی 90کی بجائے100،شلجم 13کی بجائے17،مٹر 100کی بجائے120روپے ،اروی 93کی بجائے 120روپے اورگاجر چائنہ26کی بجائے35روپے کلو تک فروخت کی گئی ۔ پھلوں میں سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول232کی بجائے315روپے، سیب کالا کولو پہاڑی درجہ دوئم 190کی بجائے230روپے، سیب ایرانی210کی بجائے280روپے،سیب سفید اول125کی بجائے170سے 190روپے،کیلا اول درجن 165کی بجائے 200روپے،کیلا دوئم درجن90کی بجائے150روپے، سٹابری اول120کی بجائے140روپے، کھجور اصیل اول235کی بجائے330سے ،کینو فی درجن اول150کی بجائے260روپے،امردو درجہ اول155کی بجائے 200روپے،تربوزفی کلو 44کی بجائے50روپے،فالسہ 360کی بجائے 440سے 450،لوکاٹھ 150کی بجائے 160روپے جبکہ آڑو280کی بجائے 370سے380روپے فی کلو تک فروخت ہوا۔شہر میں پرچون سطح پر برائلر گو شت کی قیمت میںطلب اور رسد میں نمایاں فرق کی وجہ سے ایک ہی روز میں 32روپے فی کلو اضافہ دیکھا گیا ۔پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت 32روپے اضافے سے 255روپے، زندہ برائلر مرغی22روپے اضافے سے176روپے فی کلو رہی ۔ فارمی انڈے 97روپے فی درجن پر مستحکم رہے-

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…