نیویارک(این این آئی)عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ قدرتی تھا۔ اس کے برعکس امریکی صدر ڈانلڈ ٹرمپ نے بارہا زور دیا ہے کہ اس کا پھیلاؤ دراصل چین سے ہوا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ یہ وائرس جانوروں سے
انسانوں میں منتقل ہوا۔ انھیں شک ہے یہ چین کے شہر ووہان میں جنگلی جانوری کے گوشت کی ایک مارکیٹ سے پھیلا ہے۔خیال رہے کہ جمعرات کے روز امریکی صدر نے دعویٰ کیا تھا کہ انھوں نے ایسے ثبوت دیکھے ہیں جن سے انھیں یقین ہوتا ہے کہ یہ وائرس ووہان کی لیبارٹری سے پھیلا ہے۔عالمی ادارہ کے صحت کے اییمرجنسیز چیف مائیکل رائن سے جب اس حوالے سے سوال پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ ہم نے اس حوالے سے سائنسدانوں کی بھی بارہا رائے لی ہے جنھوں نے اس وائرس پر تحقیق کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ قدرتی ہے۔