منگل‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2025 

گندم کی غیر قانونی نقل وحمل کی کوشش ناکام ، 2500 بوریاں قبضہ میں لے لی گئیں

datetime 1  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودہا(این این آئی)سرگودھا میں گندم کی غیر قانونی نقل وحمل کی کوشش ناکام بنا کر 2500 بوریاں قبضہ میں لے لی گئیں۔جس کے لئے تحصیل انتظامیہ اور محکمہ خوراک نے دو مختلف مقامات پر ایکشن کیا اور پچاس کلو گرام کی 25سو بوریاں گندم قبضہ میں لے کر خریداری مراکز پہنچا دی گئیں۔زرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے رات کی تاریکی میں گندم کی غیر قانونی نقل وحمل کی کوشش کو ناکام بنادیا۔تحصیل انتظامیہ او رمحکمہ خوراک نے دو مختلف کاررائیوں میں پچاس کلو

گرام کی 25سو بوریاں گندم کو قبضہ میںلے کر خریداری مراکز پہنچا دیا۔اس کارروائی میں اسسٹنٹ کمشنر سرگودہا نے محکمہ خوراک کے عملہ کے ساتھ 1500بوری گندم سے لدی گاڑیوں کی غیر قانونی نقل وحمل کو ناکام بناتے ہوئے گندم خریداری مرکز نمبر 2پر بھجوادی۔جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی او رمحکمہ خوراک نے شاہین آباد باونڈری پر ایک ہزار بوری سے لدی ٹرالیوں کی غیر قانونی نقل وحمل کو ناکام بناتے ہوئے گندم خریداری مرکز بھجوادی۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…