جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

ہماری باتیں سچ ثابت ہورہی ہیں  عمران یہودی اور اسرائیلی ایجنڈے  پر عمل پیرا ہے  ،جے یو آئی کے وزیر اعظم پر سنگین الزامات

datetime 30  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قلات(آن لائن)جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ آج ہماری باتیں سچ ثابت ہورہی ہیں کہ عمران یہودی اور اسرائیلی ایجنڈے پہ عمل پیرا ہے قادیانیوں کو اقلیتی کمیشن میں شامل کرنا آئین پاکستان سے غداری ہوگی، اگر حکمرانوں نے ہوش کے ناخن نہیں لئے اور اپنے فیصلے پہ نظر ثانی نہ کی تو ہم کرونا کا لاک ڈاون توڑ کر سڑکوں پہ آئینگے اور اپنے آقا کے

ناموس کی حفاظت کرینگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلات میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ جب سے قادیانیوں کو پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر غیر مسلم قرار دے دیا ہے اس وقت سے لیکر آج تک قادیانیوں نے آئین کی اس ترمیم کو تسلیم نہیں کیا ہے جب کہ آئین بڑا واضح ہے کہ قادیانی نہ صرف غیر مسلم ہے بلکہ وہ کسی بھی کلیدی آسامی پہ نہیں آسکتے،انکی عبادت گاہوں کو مسجد نہیں کہا جائیگا وہ اپنے مذہب کا تبلیغ نہیں کرسکتے لیکن قادیانی ختم نبوت کا انکار کرتے ہوئے مسلسل آئین سے غداری کے مرتکب ہورہے ہیں لہذا قادیانیوں کو کسی اہم منصب پہ فائز کرنا کسی اقلیتی کمیشن کا ممبر بنانا یہ نہ صرف آئین سے غداری ہوگی بلکہ تمام امت مسلمہ کی دل آزاری ہوگی ،مولانا فضل الرحمن ایک عرصے سے کہہ رہے ہیں کہ عمران یہودی ایجنٹ اور قادیانیوں کیلئے سہولت کار ہے حکومت کی تشکیل کے دوران ایک کٹر قادیانی کو اقتصادی کمیشن میں شامل کیا گیا جس میں جمعیت علمائے اسلام سمیت تمام مکاتب فکر کے علما نے اس اقدام کی شدید مذمت کی ملک بھر میں جلسے ہوئے تب جاکر حکومت پسپا ہوئی کورونا وائرس کو ایک عالمی وبا سمجھ کر غیر مشروط طور پر حکومت کیساتھ یکجہتی منایا لیکن حکومت کی رویہ کی وجہ سے آج وہ قومی یکجہتی نظر نہیں آرہی کبھی اٹھارویں ترمیم ختم کرنیاور این ایف سی ایوارڈ کو ختم کرنے اور کبھی ختم نبوت کے منکرین کو اقلیتی کمیشن میں شامل کرکے قوم میں تفریق پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے مذہبی امور کے وزیر مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں جب کہ کابینہ نے فیصلے کی منظوری دے دی ہے کمیشن میں سات پرمننٹ ممبر کے علاوہ آٹھ ممبر آوٹ سائیڈ شامل کیئے گئے یے ،ناموس رسالت کے قانون کی ترمیم کے موقع پہ وزیر مذہبی امور نے جھوٹ بولا

ہمارے دباو کی وجہ سے پسپا ہوگئے اور آج کے وزیر اطلاعات جو پہلے قائد ایوان تھے انہوں نے فلور پہ ترمیم واپس کی ،وزیر مذہبی امور کے کسی بات کا بھروسہ نہیں یہ ضمیر فروش ہے آج ہم یہ واضح طور پہ کہنا چاہتے ہیں کہ اگر حکمرانوں نے ہوش کے ناخن نہیں لئے اور اپنے فیصلے پہ نظر ثانی نہ کی تو ہم کرونا کا لاک ڈاون توڑ کر سڑکوں پہ آئینگے اور اپنے آقا کے ناموس کی حفاظت کرینگے آج ہماری باتیں سچ ثابت ہورہی ہے کہ عمران یہودی اور اسرائیلی ایجنڈے پہ عمل پیرا ہے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے تمام مذہبی جماعتوں سے رابطے کیئے ہے جب قائد جمعیت کا حکم ہوگا ہم پورے ملک میں نکلیں گے لہٰذا بعد اخراجی بسیار فیصلے پہ نظرثانی کی جائے ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…