کراچی (این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ریجنل ٹیکس آفس کوئٹہ کے 14 ملازمین کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایف بی آر حکام نے بتایا کہ ریجنل ٹیکس آفس کوئٹہ کے 14 ملازمین کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد آر ٹی او کوئٹہ فوری بند کردیا گیا۔ایف بی آر حکام کے مطابق
ریجنل ٹیکس آفس کوئٹہ میں جراثیم کش اسپرے کیا جائے گا، کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہنگامی فیصلے کیے گئے ہیں۔ایف بی آر حکام کے مطابق کراچی میں لارج ٹیکس یونٹ میں افسران اور ملازمین کے کرونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، رپورٹ آنے تک لارج ٹیکس یونٹ میں کسی کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔