اسلام آباد (این این آئی)وزارت خزانہ نے ترسیلات زر پر عالمی بینک کی رپورٹ مسترد کر دی ۔ منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق عالمی بینک کی رپورٹ میں حقائق جانے بغیر ترسیلات زر کا تعین کیا گیا ،رواں مالی سال پاکستان کی ترسیلات زر اندازہ کے مطابق 20 سے 21 ارب ڈالر رہیں گی ۔وزارت خزانہ کے مطابق
رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ترسیلات زر 6 فیصد اضافہ کے ساتھ 17 ارب ڈالر کی رہیں ،عالمی بینک کی طرف سے مارچ کے بعد ترسیلات زر میں نمایاں کمی کا اندازہ درست نہیں ۔وزارت خزانہ کے مطابق مارچ تا جون ترسیلات زر میں ترسیلات زر میں کمی ہونے کا امکان نہیں ،حکومت نے بینکوں کے ذریعیترسیلات زر بڑھانے کیلئے متعدد اقدامات لیے ہیں ۔