ل پ اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ میری ترجیح میڈیا اور حکومت کے درمیان پْل کا کردار ادا کرنا ہوگی۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ میں تمام اپوزیشن لیڈران، تجزیہ کار، کالم نگار، اینکرز، اور میڈیا کے دوستوں کا بے حد شکرگزار ہوں جنہوں نے وزارت اطلاعات کا قلمدان سونپے جانے پر اپنے پیغامات اور دعائوں سے نوازا۔ انہوںنے کہاکہ
میری ترجیح میڈیا اور حکومت کے درمیان پْل کا کردار ادا کرنا ہوگی۔انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ میری مدد اور راہنمائی فرمائے، میں اپنے فرائض ہائے منصبی کے تقاضوں کے ساتھ ساتھ آپ سب کی توقعات پر پورا اترسکوں۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا اور یہ اہم ذمہ داری سونپی۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کی بصیرت کی روشنی میں ملک کے تشخص کی بہتری ، حکومتی پالیسیوں کی ترویج واشاعت اور وزارت ِ اطلاعات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے پورے جذبے، لگن اور توجہ سے محنت کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ وزارت کے روایتی کردار میں پیشہ وارانہ جدت کے علاوہ اسے مستند بنائیں گے۔