کوئٹہ(این این آئی) فاطمہ جناح ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نور اللہ موسی خیل کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایم ایس فاطمہ جناح ہسپتال ڈاکٹر نور اللہ خان نے اپنے کورونا ٹیسٹ کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے اسپتال کی لیبارٹری میں
8 ہزار سے زائد ورونا کے ٹیسٹ کیے ہیں جس کے بعد میرا اپنا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ۔انہوں نے کہا کہ مجھے ابھی 14دن کیلئے آئسولیشن میں جانا ہے اور پھر صحتیاب ہونے کے بعد میں اپنی خدمات کا سلسلہ جاری رکھوں گا۔ڈاکٹر نور اللہ نے عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھی درخواست کی۔