جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

کورونا وائرس: ٹرمپ نے چین سے ’’بھاری ہرجانہ‘‘ وصول کرنے کا ارادہ ظاہر کردیا

datetime 28  اپریل‬‮  2020 |

واشنگٹن(آن لائن)امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں کورونا وائرس وبا کی ذمہ داری ایک بار پھر چین پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چین سے اس کیلیے ’’بھاری ہرجانہ‘‘ وصول کرسکتے ہیں۔وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی صدر نے چین پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر چین چاہتا تو ناول کورونا وائرس کا پھیلاؤ محدود کرکے اسے عالمی وبا بننے سے روک سکتا تھا

لیکن چین کی غفلت سے یہ بیماری دیکھتے ہی دیکھتے ایک عالمی وبا میں تبدیل ہوگئی جس پر وہ چین سے ’’انتہائی ناخوش‘‘ ہیں۔کچھ روز پہلے ایک جرمن اخبار میں شائع شدہ اداریئے میں وہاں کی حکومت کو تجویز دی گئی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے باعث جرمنی میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر چین سے 165 ارب ڈالر ہرجانہ وصول کرے۔وائٹ ہاؤس پریس بریفنگ میں جب اس اداریئے کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ بھی ایسا ہی کوئی ارادہ رکھتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ وہ بہت آسانی سے ایسا کرسکتے ہیں؛ اور ’’ہم جرمنی کے مقابلے میں بہت بڑی رقم کی بات کررہے ہیں،‘‘ ٹرمپ نے جواب دیا۔یہ رقم کتنی ہوگی؟ اس بارے میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ فی الحال حتمی طور پر اس رقم کا تعین نہیں کیا گیا ہے لیکن یہ ہرجانہ ’’بہت بھاری رقم‘‘ کی صورت میں ہوگا جسے چین سے طلب کیا جاسکتا ہے۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…