لاہور (آن لائن) سول ایوی ایشن حکام نے ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر کرونا وائرس کے باعث پہلے سے بند فضائی آپریشن کی بندش میں 16 مئی تک کے لئے توسیع کردی ہے۔ جبکہ سول ایوی ایشن حکام کی خصوصی اجازت کی حامل ماڈل پروازیں فضائی آپریشن جاری رکھ سکیں گی۔ محکمہ سول ایوی ایشن نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔