ہفتہ‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2025 

شہباز شریف جو سوچ کے آئے تھے اس کا سیاسی جنازہ نکل گیا،مریم اور شہباز کی نہیں بن رہی، مریم نواز پارٹی صدر کسے بنانا چاہتی ہیں؟آصف زرداری بارے بھی تہلکہ خیز انکشاف

datetime 25  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ آصف زرداری کے معاملات ٹھیک ہیں لیکن شہباز شریف کا کیس سنجیدہ ہے اور ان کا بچنا مشکل ہے ان کے راستے محدود نظر آ رہے ہیں۔ہفتہ کے روز وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے لاہور میں اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ

ٹرینیوں کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کر لی گئی تھیں اور لاک ڈاوَ ن کی وجہ سے ٹرینیں چلانے کا فیصلہ 10 مئی کو کیا جائے گا۔ چمن میں ٹرین پہنچ چکی ہے اور میرا انتظار کر رہی ہے۔ لاک ڈاوَن کھلا تو 24 گھنٹوں کے اندر ٹرینیں چلا دیں گے۔تھر مل گیٹ ہم نے تمام ریلوے اسٹیشنز پر لگا دیے تھے جو 50 فٹ کے فاصلے پر کام کریں گے۔ شہباز شریف سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف جو سوچ کے آئے تھے اس کا سیاسی جنازہ نکل گیا اور اب شہباز شریف کا کیس سنجیدہ ہے، ان کا بچنا مشکل ہے، ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور بھتیجی کی آپس میں نہیں بن رہی کیونکہ شہباز شریف کی بھتیجی کہتی ہیں کہ پارٹی صدر شاہد خاقان عباسی کو بنا دیں،شیخ رشید نے کہا کہ آصف علی زرداری سمجھدارآدمی ہیں اور یقین جانیں آصف زرداری کے 40 فیصد معاملات ٹھیک ہو گئے ہیں اور وہ گھونسلے میں چلے گئے ہیں، وہ سمجھتا ہے کہ 2،3 ماہ سیاست کے لیے نہیں ہیں، آئی پی پیز اور دیگر رپورٹ منظر عام پر لانے کاکریڈٹ عمران خان کو دیں، 6 ہزار ارب کی کرپشن کے معاملے پر فقیر ہو یا پیر، وزیر ہو یا مشیر، جو بھی ہوگا سب رگڑے جائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…