جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

کلارک نے سوشل تقریب کو ’کامیڈی نائٹ‘ میں بدل دیا

datetime 24  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیو ز ڈیسک)آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے ہائی کمشنر کی جانب سے اپنے اعزاز میں تقریب کو ’کامیڈی نائٹ‘ میں تبدیل کردیا۔تفصیلات کے مطابق ایشز سیریز کیلئے انگلینڈ میں موجود کینگروز کے اعزاز میں گذشتہ روز آسٹریلوی ہائی کمشنر الیگزینڈر ڈاﺅنر نے تقریب کا اہتمام کیا، اس میں کئی بزنس لیڈرز، سیاستدان، سفیر اور ویبر و پیٹ کیش جیسے عظیم سابق پلیئرز بھی موجود تھے۔ اس تقریب میں مائیکل کلارک کافی ہشاش بشاش اور یکسر مختلف موڈ میں دکھائی دیے، ماحول کا اثر تھا یا کوئی اور بات ایک بات ثابت ہوگئی کہ ان میں ایک اچھا کامیڈین موجود اور وہ کرکٹ کیریئر کو خیرباد کہہ کر کسی کامیڈی نائٹ جیسے پروگرام کی میزبانی کرسکتے ہیں۔گذشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران انھوں جیسن گلیسپی کی جانب سے اپنی ٹیم کو ’بزرگوں کی فوج‘ قرار دینے پر شدید تنقید کی تھی مگر اس استقبالیہ تقریب میں خود انھوں نے اس حوالے سے کافی مذاق اڑایا۔ اسٹیج پر اپنے کھلاڑیوں کو بلاکر ان کا تعارف بھی انتہائی دلچسپ انداز میں کرایا۔ سب سے عمر رسیدہ کرکٹر کرس روجرز کے بارے مں کلارک نے کہا کہ ’یہ ہماری بزرگوں کی فوج کے سپہ سالار ہیں‘، ریان ہیرس کے بارے میں کہا کہ یہ اس آرمی کے ایک اور لیڈر ہیں، مچل جونسن کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ یہ اس آرمی کے ممبر ہونے کے ساتھ کراٹے بہت پسند کرتے ہیں۔ پیٹرسڈل کے بارے میں کہا کہ انھوں نے گھر میں چوزے پالے ہوئے ہیں جن کے ناخنوں پر پالش لگاتے رہتے ہیں۔اپنے نائب کے بارے میں انھوں نے کہا کہ ’ میں ان کو کیسے بھول سکتا ہوں، یہ رہے دنیا کے عظیم ترین بیٹسمین ’اسٹیون اسمتھ“۔ کلارک نے اس موقع پر چند سیاسی امور پر بھی ہلکا پھلکا طنز کیا، انھوں نے کہا کہ اگر مجھے ایشز جیتنے کے بعد وزیر اعظم ٹونی ایبٹ نے ’نائٹ ہوڈ‘ کا خطاب دیا تو میں انکار کردوں گا، میں ایک لیور پول بوائے ہوں، مجھے اپنے ساتھیوں کی جانب سے ’سر‘ کہنا اچھا نہیں لگے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…