اسلام آباد(آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انسداد اسمگلنگ آرڈیننس پر دستخط کردئیے۔ آرڈیننس کے مطابق 30 لاکھ مالیت کی اشیا کی اسمگلنگ پر 2 سال کی سزا ہوگی۔آرڈیننس کے مطابق 30 سے 50 لاکھ مالیت کی اشیا کی اسمگلنگ پر 3 سال کی سزا ہوگی، 50 سے 75 لاکھ مالیت کی اشیا کی اسمگلنگ پر 5 سال کی سزا ہوگی۔
اسی طرح 75 سے ایک کروڑ کی اشیا کی اسمگلنگ پر 10 سال کی سزا ہوگی، ایک کروڑ سے زائد مالیت کی اشیا کی اسمگلنگ پر 14 سال سزا ہوگی۔آرڈیننس کے مطابق 10 ہزار ڈالر یا اس کے برابر غیرملکی کرنسی پر 2 سال کی سزا ہوگی، 20 ہزار ڈالر یا اس کے برابر غیرملکی کرنسی کی اسمگلنگ پر 3 سال تک سزا ہوگی۔اسی طرح 50 ہزار سے ایک لاکھ ڈالر یا اس کے برابر غیرملکی کرنسی کی اسمگلنگ پر 10 سال تک سزا ہوگی، ایک لاکھ ڈالر سے زائد غیرملکی کرنسی اسمگلنگ پر 14 سال تک کی سزا ہوگی۔آرڈیننس کے مطابق اسمگلنگ میں سہولت کاروں اور معاونت کرنے والوں پر بھی سزا کا اطلاق ہوگا، آرڈیننس کا اطلاق غیرملکی کرنسی، سونا، چاندی جواہرات کی اسمگلنگ پر بھی ہوگا۔آرڈیننس کے مطابق چینی، دالیں، چاول، آٹے کی اسمگلنگ پر بھی آرڈیننس کا اطلاق ہوگا، علاج و معالجے کے لیے ضروری سامان کی اسمگلنگ پر بھی آرڈیننس لاگو ہوگا، گھی، تیل، اسٹاک کی اسمگلنگ پر بھی آرڈیننس کا اطلاق ہوگا۔