راولپنڈی (این این آئی) ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے دوران چائنا نے پاکستان کی مدد کر کے اچھے دوست ہونے کا ثبوت دیا۔ جمعہ کو ترجمان پاک فوج نے کہا کہ کورونا وائرس کے دوران چائنا نے پاکستان کی مدد کر کے اچھے دوست ہونے کا ثبوت دیا، آج بھی چین سے 2 جہاز امدادی سامان اور ڈاکٹرز کی ٹیم لے کر پاکستان پہنچا ہے، چائنیز ڈاکٹرز
2 ماہ تک پاکستان میں قیام کریں گے، چین کی اس مدد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام فرنٹ لائن ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، علمائے کرام اور میڈیا کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، علمائے کرام کا کردار قابل تعریف رہا اور میڈیا نے کورونا سے متعلق آگہی میں شاندار کردار ادا کیا، موجودہ صورت حال میں عوام گھروں کو عبادت گاہ بنائیں۔