اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وائرس سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر آگئی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے فوکل پرسن ڈاکتر فیصل سلطان نے بتایا ہے کہ ڈیر ہ غازی خان میں قائم قرنطینہ سینٹر خالی ہو چکا تفتان سے واپس آئے زائرین مکمل صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ تفتان بارڈر سے 14مارچ کو 829زائرین واپس آئے جن میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی
اور انہیں فوری طور پر قرنطینہ شفٹ کیا گیا تھا ، تاہم اس حوالے سے اچھی خبر بتاتا چلوں کہ تمام زائرین مکمل صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو روانہ ہو گئے ہیں ۔صحت یاب ہونیوالے تمام مریضوں کا تعلق پنجاب سے تھا ۔ دوسری طرف پاکستان میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 11513 ہو گئی جبکہ آج پانچ ہلاکتیں بھی سامنے آئیں جس کے بعد ہلاکتوں کی کل تعداد 242تک پہنچ گئی ہے ۔