جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

افواج پاکستان نے کرونا وباء میں بھی پاکستانیوں کو تنہا نہ چھوڑا غریب عوام کیلئے وہ کام کر دکھایا کہ پوری قوم کا دل جیت لیا

datetime 24  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں اور افسران نے کورونا وائرس کیلئے جو عطیات کااعلان کیا تھا اس کے تحت چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ساڑھے 3 لاکھ سے زائد راشن بیگز مستحق افراد میں تقسیم کیے جاچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے دوران افواج پاکستان نے انٹرنل سیکیورٹی الاؤنس نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ یہ

رقم کورونا وائرس کے خلاف لڑنے میں استعمال کی جاسکے۔ ڈٰی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ قومی ایئرلائن کے عملے کے وہ افراد جن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا انہیں ترجیحی بنیادوں پر آرمی کے ہسپتالوں میں علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ بیرون ملک پاکستانیوں کو بیرون ملک سے واپس لانے کا کام احسن طریقے سے انجام دیا جاسکے۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاک آرمی کی پانچ کووڈ-19 ٹیسٹنگ لیبز تافتان، اسکردو، کراچی، اسلام آباد اور راولپنڈی میں قائم کی گئی ہیں اس کے علاوہ سرحد کے داخلی مقامات تافتان،طورخم،چمن میں قرنطینہ اور آئسولیشن سہولتیں قائم کر دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ اور پاک نیوی بھی کردار ادار کررہے ہیں، 17 اندرونی ریلیف پروازوں کے ذریعے 64 ٹن سامان مختلف علاقوں میں پہنچایا گیا،ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ چین نے ہر شعبے میں پاکستان کی مدد کرکے دوست اور اسٹریٹیجک پارٹنر ہونے کا ثبوت دیا ہے آج بھی چین سے طبی سامان لیکرڈاکٹروں کی ٹیم پاکستان پہنچی ہے، ڈاکٹروں کی ٹیم 2 ماہ قیام کرے گی۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ رمضان کا مہینہ ہمیں صبر، برداشت اور مقرر کردہ حدود کی پیروی کا درس دیتا ہے اس حوالے سے عوام سے گزارش ہے کہ خود کو محدود رکھ کر اس وبا سے محفوظ رہیں کیونکہ زندگی بہت قیمتی ہے۔انہوں نے کہاکہ اگلے 15 دن نہایت اہم ہیں،کوشش کریں کہ انفرادی اور اجتماعی طور پر احتیاط کی جاسکے، اپنے گھروں کو عبادت گاہیں بنائیں اور رمضان کے اس مہینے کی رحمتوں،برکتوں اور اللہ سے مغفرت طلب کرنے کے واسطے یہ دعا کریں کہ اللہ ہمیں اس وبا سے جلد نجات عطا فرمائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…