اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جے یو آئی ف کے سینئر رہنما قاتلانہ حملہ ، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق نوشہرہ آرمر کالونی میں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے جے یو آئی ف کے ضلعی رہنما مولانا عبداللہ پرفائرنگ کر دی ۔ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وہ گزشتہ رات مغرب کی نمازپڑھنے کے بعد
گھر جارہے تھے کہ راستے میں ان پر موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نےمولانا عبد اللہ پراندھا دھند ف فائرنگ کر دی ، ملزمان فائرنگ کے بعد وہاں سے فرار ہو گئے ، پولیس نے علاقے کو مکمل سیل کر دیا ، ملزمان کی گرفتار ی کیلئے چھاپے مار جارہے ہیں تاہم پولیس کو ابھی تک کوئی کامیابی نہیں مل سکی ۔ مولانا عبد اللہ جے یو آئی (ف)کے امیر کی حیثیت سے بھی کام کر چکے ہیں ۔