وہاڑی (نیوز ڈیسک) ایم اے پاس مزدوری کرنے والی لڑکی کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملازمت دینے کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن (ر) وقاص رشید نے ایم اے پاس لڑکی کو ڈی پی ایس سکول میں نوکری دے دی۔ جب ملازمت ملنے کی خبر پارس کو ملی تو اسی کی آنکھیں خوشی کے آنسوؤں سے بھیگ گئیں۔ یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر
ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی کہ وہاڑی کی ایک ایم اے پاس لڑکی مزدوری کر رہی ہے اور وہ بھی صرف تین ہزار ماہانہ پر اس پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے نوٹس لیا اور اس لڑکی کو ملازمت فراہم کر دی۔ اس طرح اب پارس نامی لڑکی کو باعزت ملازمت دے دی گئی ہے اور اسے اب تین ہزار کی خاطرمزدوری نہیں کرنا پڑے گی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے اس شاندار اقدام کو سراہا جا رہا ہے۔