جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں شناختی کارڈ کی مدت کی شرط ختم کر دی گئی

datetime 24  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی حکومت نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں شناختی کارڈ کی مدت کی شرط ختم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیش پروگرام میں کیٹیگری ون 80 فی صد مکمل ہو گیا ہے جس کے بعد احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کی کیٹیگری ٹو چل رہی ہے،تیسری کیٹیگری پر جلد کام شروع ہو جائے گا اور کیٹیگری میں صوبوں کی آبادی کے لحاظ سے کوٹہ مقرر ہے،

اب تک 69 ارب روپے 57 لاکھ خاندانوں میں تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتایا کہ کیش پروگرام میں کیٹیگری ون 80 فی صد مکمل ہو گیا ہے جس کے بعد احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کی کیٹیگری ٹو چل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب تک 69 ارب روپے 57 لاکھ خاندانوں میں تقسیم کیے جا چکے ہیں، کیش امداد کے لیے 14 کروڑ 64 لاکھ 2 ہزار 638 ایس ایم ایس موصول ہوئے، 48ملین ایسے شناختی کارڈ نمبر تھے جو ایک بار سے زائد ایس ایم ایس سے آئے، اضلاع کی طرف سے ایس ایم ایس پر شناختی کارڈ نمبر موصول ہوئے۔ثانیہ نشتر نے بتایا کہ 88 لاکھ شناخی کارڈ کے بارے میں ایس ایم ایس فیملی ڈبلیکیشن پر مسترد کیے، 88 ہزار 621 شناختی کارڈ نمبر کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ ان کا کہنا تھا کہ تیسری کیٹیگری پر جلد کام شروع ہو جائے گا اور کیٹیگری میں صوبوں کی آبادی کے لحاظ سے کوٹہ مقرر ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں اس سے بڑا سماجی تحفظ کا پروگرام نہیں ہوا، وزیراعظم کی ہدایت ہے پروگرام کو غیر سیاسی اور شفاف رکھا جائے، یہ پروگرام لاک ڈاون اور مشکل حالات میں چل رہا ہے اس لیے مسئلے آتے ہیں، اس وقت فنگر پرنٹس کا بھی مسئلہ درپیش آرہا ہے۔انہوںنے کہاکہ ان کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈ کی مدت ختم ہونے والوں کو رقم کی ادائیگی بڑا مسئلہ تھا لیکن اب شناختی کارڈ کی مدت کی شرط ختم کر دی ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…