جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے دنیا کی یونیورسٹیز کی امپیکٹ رینکنگ جاری کر دی، 200 بہترین جامعات میں پاکستان کی کتنی یونیورسٹیاں شامل ہیں؟ لاہور والوں کیلئے بھی خوشخبری

datetime 23  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے دنیا کی یونیورسٹیز کی امپیکٹ رینکنگ جاری کر دی، 85 ممالک کی 766 یونیورسٹیوں میں پاکستان کی 23 یونیورسٹیز بھی شامل ہیں، جینڈر ایکوالیٹی کیٹیگری میں لاہور کالج کو پاکستان کی نمبر ون یونیورسٹی قرار دیا گیا ہے۔ٹائمز ہائیر ایجوکیشن نے دنیا کے 85 ممالک کی 766 یونیورسٹیوں کی جانچ پڑتال کی ہے، رینکنگ کے مطابق پہلی 200جامعات میں پاکستان کی کامسیٹس یونیورسٹی بھی شامل ہوگئی ہے

جبکہ امپکٹ رینکنگ کی جینڈر ایکوالیٹی کیٹیگری میں لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کا پاکستان میں پہلا نمبر ہے اور اسی کیٹیگری میں عالمی جامعات کی فہرست میں 15 واں نمبر ہے، اس رینکنگ میں لاہور سے آٹھ جامعات شامل ہیں۔پہلی دو سو جامعات میں یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز بھی شامل ہے جبکہ رینکنگ میں یونیورسٹی آف لاہور، یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی، یونیورسٹی آف ایجوکیشن، یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا نام شامل ہے۔امریکی ادارے ٹائمز ہائیر ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ ایشیائی یونیورسٹیوں میں پاکستان کی نمائندگی میں اضافہ اچھی بات ہے، اس سال پاکستان نے اوسطا بہتر نتائج حاصل کئے ہیں، جبکہ اس سے قبل شعبے میں پاکستانی جامعات کمزور تھیں۔واضح رہے کہ 2018 میں پاکستان کی 9 جبکہ لاہورکی 4 جامعات ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی عالمی درجہ بندی میں اپنی جگہ بنا سکی تھیں جن میں جی سی یونیورسٹی لاہور چھٹے نمبر پر تھی، عالمی رینکنگ میں پاکستان کی کامسیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، زرعی یونیورسٹی(فیصل آباد)، نیسٹ اسلام آباد، بہاالدین زکریا یونیورسٹی (ملتان)، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹینکنالوجی (لاہور)، یونیورسٹی آف لاہور، پیمز ارڈ ایگریکلچر یونیورسٹی (راولپنڈی)اور یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ ہیلتھ سائنسز (لاہور)شامل تھیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…